ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ٹرین میں غیرقانونی طورپر شراب سپلائی  کرنے کے الزام میں بھٹکل میں ایک شخص گرفتار

ٹرین میں غیرقانونی طورپر شراب سپلائی  کرنے کے الزام میں بھٹکل میں ایک شخص گرفتار

Fri, 29 Nov 2019 20:06:44    S.O. News Service

بھٹکل:29؍نومبر(ایس اؤ نیوز)مڈگاؤں سے منگلورو چلنے والی  ٹرین میں غیر قانونی طورپر گوا کی شراب سپلائی کرنےکے الزام میں بھٹکل ریلوے پولس اور ایکسائز افسران نے  مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے جس کی شناخت   رام نگر ٹونک کے رہنے والے سوریا کرشنا تانڈیل کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

پولس نے بتایا کہ ملزم کے پاس سے 19.5لیٹر شراب ضبط کرنے کے بعد اُسے  عدالت میں پیش کیا گیا ہے  جہاں سے اُسے  عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔

بھٹکل آر سی ایف ششوپال سنگھ، ایکسائز انسپکٹر جی ایل بورکر، ریشما وی باناولیکر، گجانن نائک، وینکٹ رمن موگیر کارروائی میں شریک تھے۔


Share: